ایرانی وزیر خارجہ ایتھنز پہنچ گئے


ایرانی وزیر خارجہ ایتھنز پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "دنیا کے 10 قدیم ترین تہذیب" نامی اجلاس میں شرکت اور ساتھ ہی یونانی حکام سی ملاقات کرنے کے لئے یونان پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف "دنیا کے 10 قدیم ترین تہذیب" کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ایتھنز پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظریف اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ یونانی حکام کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظریف اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ یونانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ "دنیا کے 10 قدیم ترین تہذیب" کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس کا آغاز کل (پیر24 اپریل کو) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں کیا جائےگا۔

اس اجلاس میں ایران، چین، بھارت، اٹلی اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری