امریکہ میں فرانسیسی قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی


امریکہ میں فرانسیسی قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

امریکہ میں فرانسیسی قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کی وجہ سے خالی کرنا پڑا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کو اچانک قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی جس کی وجہ سے فوری طور پر قونصل خانہ خالی کرالیا گیا۔

قونصل خانے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نیویارک پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو تحویل میں لینےکے بعد فوری طور پر عمارت خالی کرنےکا کہا۔

آملی ژفری کا کہنا تھا کہ عمارت میں کم سےکم 10 افراد موجود تھے جنہیں فوری طور پر باہر نکالا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں فرانسیسی شہری آباد ہیں جو صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

نیویورک میں موجود فرانسیسی قونصل خانے میں بھی پولنگ اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے جہاں سینکڑوں لوگ ووٹ ڈالنے آئیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری