حلب میں کفریا اور فوعہ کے لوگوں کیلئے عارضی رہائشی کیمپ + تصاویر


حلب میں کفریا اور فوعہ کے لوگوں کیلئے عارضی رہائشی کیمپ + تصاویر

کفریا اور فوعہ سے 3ہزار سے زائد افراد حلب منتقل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہیں ایک عارضی کیمپ میں رہائش دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی حکام اور بین الاقوامی ادارے کفریا اور فوعہ سے 3ہزار سے زائد افراد کو حلب منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہیں ایک عارضی کیمپ میں رہائش دی گئی ہے۔

ایک معاہدے کے تحت کفریا اور فوعہ سے 8 ہزار افراد حلب منتقل کئے جائیں گے۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے الزبدانی اور مضایا سے تمام افراد کو ادلب منتقل کرکے ان علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کفریا اور فوعہ سے حلب جانے والے لوگوں پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں نہتے شہری خاک وخون میں غلطاں ہوگئے تھے۔

محصور قصبے مضایا، الزبدانی، فوعہ اور کفریا کے عوام ان علاقوں سے نکلنے کے لئے بسوں میں سوار ہونے کے بعد دہشتگردوں کے خودکش حملوں کا نشانہ بن گئے تھے۔

دہشتگرد باغیوں کے خودکش حملوں میں 118 سے زیادہ شیعہ بچے اور عورتیں شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے حکومت شام اور مسلح مخالفین نے مارچ کے مہینے میں محصور علاقوں سے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء پر اتفاق کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری