النوری مسجد کا محاصرہ، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ


النوری مسجد کا محاصرہ، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ

عراقی سیکورٹی فورسز نے النوری مسجد کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے النوری مسجد کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے۔

قادمون یا نینوا کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں کنارے میں واقع محلہ الصحہ کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرالیا گیاہے۔

خیال  رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے 19 فروری کو موصل کی آزادی کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی خبر دی تھی۔

عراقی فورسز نے اس اعلان کے بعد زیادہ تعداد میں دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فورسز نے 24 جنوری کو موصل کے بائیں جانب کی مکمل آزادی کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری