امریکہ، ایران مخالف منافقین کی سازشوں کا حصہ نہ بنے، عراقچی


امریکہ، ایران مخالف منافقین کی سازشوں کا حصہ نہ بنے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کے بین الاقوامی امور کے معاون کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت ایران کے خلاف بنائے گئے غلط پروپیگنڈوں کے جھانسے میں نہ آئے، جو دہشت گردوں اور خطے میں موجود ان کے حامیوں نے بنائے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دہشت گرد تنظیموں اور دشمن عناصر کی طرف سے ایران کے مخفی ایٹمی پروگرام کے متعلق جھوٹے دعوؤں اور ان کی مغربی میڈیا میں نشر و اشاعت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ کے معاون عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یہ الزامات گذشتہ زمانے کا مضحکہ خیز ڈرامہ ہیں جنہیں عالمی ایٹمی تنظیمیں بھی رد کر چکی ہیں۔ 

سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے پارچین کا دورہ کرتے ہوئے ایران کے سول جوہری پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا تھا جس کے سبب ایران پر جھوٹا الزام عائد کرنے والے گروہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا نیز ایران کے خلاف بدنام زمانہ فائلPMD  کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔ اب اسی جھوٹے ڈرامہ کا سہارا لیکر تازہ برسر کار آئی حکومت کو ایٹمی معاہدہ سے دست بردار ہونے کا بہانہ فراہم کر رہے ہیں تاکہ امریکہ کے مٹھی بھر متعصب عوام کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔ 

دہشت گرد منافقین کا یہ ٹولہ کبھی بھی ایرانی قوم کا منظور نظر نہیں رہا، وہ دور بھی گذر گیا جب عالمی برادری ان کے جھوٹے دعوؤں نیز ایٹمی تنصیبات تو دور کسی بھی سرکاری دفتر کھول لینے جیسے الزامات پر توجہ دیتا تھا۔

عراقچی نے امریکی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط فہمیوں کا شکار نہ ہو، خطے میں ایران ہراسی کا ماحول پیدا کرنے والے دہشت گرد گروہوں اور علاقے میں موجود ان کے حامیوں کے پروپیگنڈے کا شکار نہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی گذشتہ کئی حکومتیں اس پروپیگنڈے کا شکار بن کر ٹھوکریں کھاتی رہی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے  کے کسی بھی فریق بالخصوص امریکہ کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کرے گا اور آئندہ ہفتے کو ہونے والے ایران اور 5+1 کے اجلاس میں اس معاہدے کی خلاف ورزیوں اور امریکی حکومت کی بے رغبتی پر گفتگو کرے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری