ایران میں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کا اہتمام/ خواتین کے مقابلوں کا آغاز آج ہوگا


ایران میں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کا اہتمام/ خواتین کے مقابلوں کا آغاز آج ہوگا

خواتین کیلئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مقابلے کا آغاز آج (اتوار 23 اپریل کو) تہران میں ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق خواتین کیلئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مقابلے کا آغاز آج تہران میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں کا اہتمام تہران کے امام خمینی عیدگاہ میں کیا جارہا ہے جن میں 20 مختلف ممالک سے خواتین شرکت کریں گی۔

قرآنی مقابلوں کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حفظ قرآن کا یہ مقابلہ 3 دن تک جاری رہے گا اور اس میں ایران کے علاوہ دیگر ممالک کے ججز بھی شریک ہیں۔

اس مقابلہ آئندہ بدھ کو اختتام پذیر ہوگا اور جیتنے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری