پاک بحرین نزدیکیاں / پاکستانی سفیر کی بحرینی نائب وزیراعظم سے ملاقات


پاک بحرین نزدیکیاں / پاکستانی سفیر کی بحرینی نائب وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت اور خطے کی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جاوید ملک اور شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کی باہمی تجارت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

پاکستانی سفیر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلیجی تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں اور خلیجی ممالک سے مضبوط اور مستحکم سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے فروغ پرعمل پیرا ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ماہ بحرین کے سرمایہ کاروں کا ایک وفد اسلام آباد میں ہونیوالی پاک بحرین کاروباری مواقع کانفرنس میں شرکت کرنے کی غرض سے وزیر تجارت کی قیادت میں 2 روزہ دورے پر پاکستان آیا تھا۔

اس دورے کے دوران کانفرنس میں شرکت کرنے کے علاوہ بحرینی وزیر تجارت نے وزیراعظم نواز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کی تھی جس میں نواز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کرنے لئے راغب کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری