واشنگٹن اور تل ابیب کی مقبوضہ فلسطین کے ٹرمپ دورے سے متعلق مشاورت


واشنگٹن اور تل ابیب کی مقبوضہ فلسطین کے ٹرمپ دورے سے متعلق مشاورت

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت صہیونیوں کیساتھ ٹرمپ کے مقبوضہ فلسطین دورے کے بارے میں رابطے میں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے صہیونی اور امریکی حکومتوں کے درمیان رابطے کا انکشاف کرتے ہوئے، ان رابطوں کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ مہینوں میں مقبوضہ فلسطین کے ممکنہ دورے کے بارے میں ہماہنگی برقرار رکھنا ہے۔

وائس آف اسرائیلی ریڈیو نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور اقوام متحدہ میں اس ملک کے سفیر نیکی ہیلی اس دورے کے دوران ٹرمپ کے ہمراہ ہوں گے۔

صہیونی ریڈیو کے مطابق ٹرمپ کے مقبوضہ فلسطین کے ممکنہ دورے کی تاریخ تاحال معین نہیں کی گئی ہے تاہم اس دورے کا مقصد سیاسی عمل کی بحالی ہے اور اس کی حکومت تاحال مشرق وسطیٰ بالخصوص مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی اسٹریٹجی کا جائزہ لے رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری