کوئٹہ: ایف سی پر حملہ، 4 جوان شہید 3 زخمی / کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ذمہ داری قبول کر لی


کوئٹہ: ایف سی پر حملہ، 4 جوان شہید 3 زخمی / کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ذمہ داری قبول کر لی

سڑک کے کنارے نصب خود ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں، جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

زخمی اہلکاروں کو تربت کے ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے حکام نے بتایا ہے کہ ایف سی اہلکار معمول کی پیٹرولنگ پر تھے جب شر پسندوں نے انہیں نشانہ بنایا۔

افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری کالعدم، 'بلوچستان لبریشن فرنٹ' نے قبول کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے ایف سی اہلکاروں پر بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملے کرنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا۔

قدرتی وسائل سے مالامال اس جنوب مغربی صوبے میں بعض بلوچ قوم پرست عسکری تنظیمیں صوبے کے ساحل اور قدرتی وسائل پر اختیار کے لئے گزشتہ ایک عشرے سے زائد عرصے سے سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور دوسرے صوبوں سے یہاں محنت مزدوری کےلئے آنے والے محنت کشوں پر جان لیوا حملے کر رہے ہیں۔

ان حملوں میں اب تک ڈھائی ہزار سے زائد بےگناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری