سرِلامکاں سے طلب ہوئی؛ سوئے منتہٰی وہ چلے نبی ﷺ


سرِلامکاں سے طلب ہوئی؛ سوئے منتہٰی وہ چلے نبی ﷺ

ملک بھر میں شب معراج آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: دنیا بھرمیں مسلمان شبِ معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

اس رات اللہ تعالی نے اپنے حبیب محمد کو عرشِ بریں پر بلایا تھا۔ اس رات جبرائیل علیہ السلام اللہ کے حکم سے زمین پر تشریف لائے اور رسول اکرم کو اللہ کا پیغام سنایا۔

آپ اٹھے اور سفر معراج پر روانہ ہوئے، سب سے پہلے خانۂ خدا کی زیارت کی پھر مسجد اقصیٰ تشریف لے گئے۔

وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام یعنی (خانہٴ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے۔                               (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر1)

 وہاں سے مولا آسمانوں کی طرف محوِ پرواز ہوئے ساتوں آسمانوں سے ہوتے ہوئے آپ سدرۃ المنتحٰی پہنچے۔ یہاں حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ سے فرمایا کہ وہ یہاں سے آگے نہیں جاسکتے،  ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو جل جائیں گے۔

پس یہاں سے رسول اکرم نے اکیلے سفر کیا جب تک کہ براق (آپ کی سواری) ایک خاص مقام پر پہنچ کر رک نہیں گئی۔

وہاں سے آپ پھر چلے اور کعبہ قوسین و ادنیٰ پہنچے یہاں آپ نے رب العالمین سے کلام کیا۔

اس سفر میں نہ صرف آپ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئی بلکہ ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی تمام انبیأ کرام علیہ السلام سے ملاقات کرائی گئی۔

یہ سب کچھ دنیاوی لحاظ سے کچھ ہی لمحات میں طے پا گیا۔ اسی واقعے کو چند الفاظ میں اس خوبصورتی سے بیان کرنا ڈاکٹر محمد اقبال کا ہی کمال ہے

عشق کی ایک جست نے کر دیا قصہ تمام
اس زمین و آسمان کو بے کراں سمجھا تھا میں

واضح رہے کہ اسلام کے تمام مکاتب فکر کے مطابق آج کی رات عبادت کے لیے نہایت افضل رات ہے۔

روایات میں ہے کہ جو آج رات عبادت کرتا ہے اور دن کو روزہ رکھتا ہے اس کو 70 سال کے روزے رکھنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو معراج پر یقین نہیں رکھتا وہ ہم میں سے نہیں۔

اسی مبارک شب کو اللہ تعالیٰ نے سرورِ کونین    کی امت کو عذابِ دوزخ سے نجات کا سبب بننے والی 5 وقت نماز کا تحفہ بھی عطا فرمایا تھا۔ پس آج کی رات نوافل ادا کرنے کا بہت ثواب ہے۔

سرِ لامکاں  سے  طلب  ہوئی

 سوئےمنتہٰی وہ چلےنبیﷺ

کوئی حد ہے اُن کے عروج کی
بلغ            العلٰی             بکمالہِ

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری