امام خامنہ ای کی مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان


امام خامنہ ای کی مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان

رہبر معظم آیت ا۔۔ امام خامنہ ای نے بعثت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پرمسرت موقعے پر ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رہبر معظم کے اطلاعات و نشریات کے دفتر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امام خامنہ ای نے شب معراج کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 593 مجرموں کی سزا معاف یا ان میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "آملی لاریجانی" نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 593 قیدیوں کی فہرست بھیجی تھی جس کو رہبر معظم نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری