پیوٹن اور اردغان شام کے سیاسی بحران کے حل پر مذاکرات کریں گے


پیوٹن اور اردغان شام کے سیاسی بحران کے حل پر مذاکرات کریں گے

ترک صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوچی میں رجب طیب اردغان اور پیوٹن شام کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوچی میں رجب طیب اردغان اور روسی صدر پیوٹن، شام کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کالین کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی کی اعلیٰ قیادت کی سوچی میں اہم ملاقات متوقع ہے جس میں گفتگو کا محور شام ہوگا۔

واضح رہے کہ ترکی اور روس کے صدور 3 مئی کو سوچی میں ملاقات کرنے والے ہیں۔

ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد ترک صدر کی پیوٹن سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

روسی رہنما نے ترک ہم منصب کو ریفرنڈم میں کامیاب ہونے پر مبارک باد بھی دی تھی اور دونوں رہنماؤں نے شام سیمت خطے کے سیاسی مسائل کے حل کے لئے تعاون پر زور دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری