فیصل مقداد: فرانس کی موجودہ حکومت دہشتگردی کی حمایت کرتی ہے


فیصل مقداد: فرانس کی موجودہ حکومت دہشتگردی کی حمایت کرتی ہے

شامی وزیر خارجہ کے معاون نے امید ظاہر کی ہے کہ فراس کی نئی حکومت اپنی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردی کا سچائی کیساتھ مقابلہ کرے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے وزیر کارجہ کے معاون "فیصل مقداد" نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کی نئی حکومت، موجودہ حکومت کی دہشتگردی سے متعلق پالیسیوں کو تبدیل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کی موجودہ حکومت مختلف اسباب کی وجہ سے دہشتگردی کی حمایت کرتی ہے تاہم شامیوں کو امید ہے کہ جو بھی حکومت برسرکار آتی ہے، وہ موجودہ حکومت کی دہشتگردی سے متعلق غلط پالیسیوں سے دور رہے گی۔

فیصل مقداد کا یہ بھی کہنا تھا کہ شامی فوج اور حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے شخت اقدامات کر رہی ہیں اور اسی مقابلے کی وجہ سے آج فرانس سمیت پوری یورپی عوام پرامن زندگیاں گزار رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امینیول میکخوان پہلے مرحلے میں جیت گئے جبکہ ماری لاپین دوسرے نمبر پر رہیں۔

فرانسیسی ٹی وی کے مطابق امینیول میکخواں نے 23.7 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ماری لا پین 21.7 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

فرانس میں جاری صدارتی انتخابات میں 11امیدوارو ں نے حصہ لیا اور اتوار کے روز پولنگ ہوئی جس کے نتیجے میں امینیول میکخوان اور ماری لا پین پہلے مرحلے میں کامیاب رہے۔

اب فرانسیسی عوام 7 مئی کو امینیول میکخوان اور ماری لا پین میں سے ایک کو بطور صدر منتخب کرنے کیلئے ووٹنگ میں شرکت کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری