امریکی سینیٹ کا شمالی کوریا کے بارے میں ہنگامی اجلاس طلب


امریکی سینیٹ کا شمالی کوریا کے بارے میں ہنگامی اجلاس طلب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو ایک اہم اجلاس کی میزبانی کریگا جس میں اس ملک کے تمام سینیٹرز شرکت کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا کے بارے میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اور پے درپے میزائل تجربوں کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اپنے پڑوسیوں کی دھمکیاں واشنگٹن کیلئے وبال جان بن گئی ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں سینیٹرز کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور وزیر دفاع جیمز میتھیس بھی شرکت کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس اجلاس میں شمالی کوریا کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بیان کریں گے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی ایٹمی آبدوز جزیرہ کوریا پہنچ گئی ہے جو گائڈڈ میزائل مارنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس اور امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کیخلاف شدید ردعمل اس ملک کیلئے سخت وارننگ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری