صدارتی انتخابات کے امیدواران ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے غیروں کے آسرے پر نہ رہیں


صدارتی انتخابات کے امیدواران ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے غیروں کے آسرے پر نہ رہیں

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے مبارک موقع پر حکومتی عہدیداروں نے رہبر انقلاب امام خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی حکومت کے عہدیداران اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم بعثت کے موقع پر رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

امام خامنہ ای نے اپنے خطاب میں درج ذیل اہم باتوں کی طرف اشارہ کیا۔

امریکہ اور غاصب صیہونی اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالف ہیں کیوںکہ ایران میں اسلامی نظام رائج ہے۔

ایران میں اسلامی انقلاب اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرز حکومت کی ذرا سی غمازی کرتے ہوئے نظام کے رائج ہوتے ہی انسانیت دشمن عناصر نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے اسباب یعنی اسلام  سے جنگ و جدال شروع کردی کیونکہ انسانیت پر روا ظلم و ستم کا سدباب اسلام کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

اس اسلام دشمنی کی مہار امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں میں ہے۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران دوسروں کی نسبت زیادہ جدوجہد میں مصروف ہے  کیونکہ اسلام استکبار کے استحصالی اقدام کا مخالف ہے اور ایران میں اسلام کی جلوہ نمائی ہے اور اسلامی قوانین پر عمل کرنے کے زیادہ مواقع فراہم ہیں۔

رہبر انقلاب نے صدارتی انتخاب کے امیدواروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا: صدارتی امیدواران عوام سے وعدہ کریں کہ ملکی مسائل کے حل و فصل کیلئے غیر ممالک پر نظریں نہیں رکھیں گے۔

میں تمام امیدواروں سے کہہ رہا ہوں اور پہلے بھی کہا ہے کہ فیصلہ کرلیں اور عوام پر واضح کریں، اپنی انتخاباتی مہم میں اعلان کریں اور وعدہ کریں کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے، روزگار فراہم کرنے کیلئے صرف اپنے ہی ملک و قوم کا سہارا لیں گے اور غیر ممالک پر آسرا نہیں کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری