مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آج صبح جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں واقع فوجی کیمپ پر صبح سویرے حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔

نامعلوم حملہ آوروں نے کیپٹن ایوش سمیت تین بھارتی افسر ہلاک کر دیئے۔

جبکہ دوسری جانب بھارتی فوج کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری