عراقی رضاکار فورس نے نے الحضر شہر کا محاصرہ کیا


عراقی رضاکار فورس نے نے الحضر شہر کا محاصرہ کیا

الحضر میں موجود داعش کے دہشت گرد عوامی رضاکار فورسز کے محاصرے میں آ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی عوامی رضاکار فورس نے مغربی موصل میں واقع الحضر شہر کو اپنے محاصرہ میں لے لیا ہے۔

الحضر کو چاروں اطراف سے اپنے قبضہ میں لینے کے بعد رضاکار فوج شہر پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ عوامی رضاکار فورس اس تاریخی شہر کے دروازوں تک پہنچ گئی ہے۔

عراقی رضاکار فورس گذشتہ روز عراقی فضائیہ کی مدد سے الحضر کے اطراف میں واقع 12 گاوں کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیاب رہے۔

عراقی رضاکاروں نے منگل کے روز مغربی موصل میں واقع الحضر شہر اور مضافاتی علاقوں کی آزادی کیلئے "محمد رسول اللہ" نامی آپریشن شروع کرنے کے بعد اپنے مقصد کی طرف تین اطراف سے بڑھنا شروع کیا تھا۔

صوبہ نینوا کی آزادی کی آپریشن اکتوبر 2016 سے شروع ہوئی اس کے بعد سے عراق کی مشترکہ فوجوں نے نینوا صوبے کی سینکڑوں مربع کیلومیٹر علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری