بھارت گردی: طلبا کے سکول میں انڈے اور گوشت لانے پر پابندی


بھارت گردی: طلبا کے سکول میں انڈے اور گوشت لانے پر پابندی

بھارت میں تعصب سے اب سکولوں کے بچے بھی محفوظ نہیں رہے، میرٹھ کے ایک سکول نے بچوں کو لنچ باکس میں انڈے اور گوشت سے بنی دیگر کھانے کی اشیاء لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خبر ساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے ایک سکول نے اپنے طلبہ پر ایسی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کا مہذب معاشرے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق ریشبھ نامی اس سکول کی انتظامیہ نے تمام طلبہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی جیسے بال کٹوائیں، لنچ باکس میں انڈے، آملیٹ یا گوشت نہ لائیں۔

ان احکامات کی خلاف ورزی پر طلبہ کو نہ صرف سکول سے نکال دیا جائے گا بلکہ ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں سکول انتظامیہ نے لڑکوں اور لڑکیوں کی کلاسیں بھی علیحدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلمان اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے والدین نے سکول کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے آمریت پسندی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری