قنیطرہ میں شامی فوجوں پر اسرائیلی حملے کی تردید


قنیطرہ میں شامی فوجوں پر اسرائیلی حملے کی تردید

بعض ذرائع ابلاغ اگرچہ جنوبی قنیطرہ کے مضافات پر شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن شامی فوج کے ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ نے جنوبی قینطرہ کے مضافات میں شامی فوج کی 90 بریگیڈ پر حملے کی خبریں شائع کی ہیں۔

اسکائی نیوز نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے سرحدی پٹی کی بلندیوں اور اپنی فوج کے زیر تسلط علاقوں سے جنوبی قنیطرہ کے مضافات میں شامی فوج پر حملہ کیا ہے۔

غاصب صیہونی فوج نے ان حملوں میں شامی فوجی اڈے کے نزدیک ہی واقع حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف شامی فوج کے ذرائع نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے دفاعی سسٹم نے جولان کی بلندیوں پر شام کے فضائی حملوں کو ناکارہ بنایا تھا۔

بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اس سسٹم نے یہاں ایک ڈرون کی نشاندہی کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کی صبح، غاصب صیہوںی فوج نے دمشق کے ہوائی اڈے کے نزدیک شام کے ایک فوجی ایئربیس کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری