دیربالا: مسافر ویگن اندوہناک حادثے کا شکار؛ 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


دیربالا: مسافر ویگن اندوہناک حادثے کا شکار؛ 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے 10افرادجاں بحق ا ور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لواری ٹاپ کے قریب مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گری ۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے  ہیں۔

حادثے کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع   پر پہنچ گئیں۔

 زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب دیر بالا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس دیر بالا سے چترال جا رہی تھی کہ لواری ٹاپ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ تیز رافتاری کی وجہ ہے پیش آیا۔ ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے ویگن پر قابو نہ پا سکا اور وہ ایک گہری کھائی میں جا گری۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری