یمن جنگ؛ ٹرمپ کے دور میں آل سعود کی امریکی حمایت میں بےپناہ اضافہ


یمن جنگ؛ ٹرمپ کے دور میں آل سعود کی امریکی حمایت میں بےپناہ اضافہ

اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار اور بین الاقوامی حقوق کے ماہر کا کہنا ہے کہ یمن کی افسوسناک صورتحال میں امریکہ کے کردار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار ریچرڈ فولک کا تسنیم نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آل سعود کی یمن جنگ کے حوالے سے امریکی حمایت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

فولک کا مزید کہنا تھا کہ آل سعود مظلوم یمنیوں پر آئے روز بمباری کرتے ہیں جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری اس سلسلے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آل سعود یمن میں قتل و غارت کا ذمہ دار ہے اور اس سے بڑھ کر یہ کہ مظلوم یمنی قوم کی آوز کو بھی امریکی حمایت سے ہی عالمی برادری تک پہنچنے نہیں دیتا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آل سعود اپنی سیاست کو خطے میں فرقہ وارانہ فسادات کو لیکر آگے چلتا ہے اور ہمیشہ سے یہی کوشش کرتا آرہا ہے کہ خطے میں کسی بھی ملک میں شیعہ اثر و رسوخ نہ ہو۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری