انتخابات قومی سلامتی کے ضامن/ عوام کی موجودگی نے ملک پر جنگ کے سائے کو رفع کردیا


انتخابات قومی سلامتی کے ضامن/ عوام کی موجودگی نے ملک پر جنگ کے سائے کو رفع کردیا

امام خامنہ ای کا اس بیان کیساتھ کہ انتخابات قومی سلامتی کے ضامن ہوتے ہیں، فرمایا: "عوام کی موجودگی نے ملک پر جنگ کے سائے کو رفع کردیا ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح ہزاروں مزدوروں، ملکی پیداوار کے شعبہ میں سرگرم کارکنوں، اور بعض ممتاز لیبر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بیان کیساتھ کہ انتخابات قومی سلامتی کے ضامن ہوتے ہیں فرمایا: "عوام کی موجودگی نے ملک پر جنگ کے سائے کو رفع کردیا ہے۔"

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہ مسئولین نے نہیں بلکہ عوام کی موجودگی نے ملک پر جنگ کے سائے کو رفع کردیا، وضاحت کی: "بعض اوقات سنتے ہیں اور سنا ہے کہ بعض لوگوں نے ماضی میں کہا تھا کہ جب ہم آئیں ہیں، ذمہ داری قبول کی ہے تو ہم ملک سے جنگ کے سائے کو رفع کرسکتے ہیں؛ نہیں، یہ درست بات نہیں ہے، وہ جو گزشتہ سالوں کے دوران دشمن اور جنگ کے سائے کو ملک سے رفع کرچکے ہیں، عوام کی موجودگی ہے۔"

امام خامنہ ای نے فرمایا: "یہ جو آپ دیکھ رہے ہیں کہ برملا دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف کسی بھی سخت گیر اقدام سے اجتناب کرتا ہے، عوام کی وجہ سے ہے؛ عوام سے ڈرتا ہے۔"

امام خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ جب قوم اور نظام کے درمیان فاصلے پیدا ہوتے ہیں اور عوام منظر عام پر موجود نہیں ہوتی، اس وقت دشمن جو بھی چاہے، کرسکتا ہے۔"

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری