حشد الشعبی نے مغربی موصل میں 80 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا


حشد الشعبی نے مغربی موصل میں 80 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمالی حصے میں واقع مغربی موصل میں داعش کے 80 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق حشد الشعبی کے ترجمان علی الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی رضاکار تنظیم حشد الشعبی کے جوانوں نے المراحبہ گاؤں کے نزدیک دہشت گرد تنظیم داعش کے 80 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

علی الحسینی کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے تلعفر کے جنوبی مغربی گاؤں المراحبہ پر حملہ کیا تھا جسے حشد الشعبی کی امام علی بریگیڈ نے کئی محاذوں پر ناکام بناتے ہوئے 80 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان جھڑپوں میں دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

دوسری طرف ایک پولیس اہلکار نے شمالی بابل میں ایک کار بم دھماکے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور نے جرف النصر علاقے میں داخل ہوتے ہوئے اپنی گاڑی کو خود کش دھماکے سے اڑا دیا اس حملہ میں ایک شہری شہید اور 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری