شمالی کوریا کی غاصب صہیونیوں کو سنگین دھمکی


شمالی کوریا کی غاصب صہیونیوں کو سنگین دھمکی

شمالی کوریا کے غاصب اسرائیل کو صیہونی وزیر جنگ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے، یاد رہے کہ صیہونی وزیر جنگ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کیم جونگ اون کو صیہونی وزیر جنگ لیبر مین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض شمالی کوریا نے غاصب اسرائیل کو خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا کے وزرات داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر نے اپنے بیان میں شمالی کوریا کے عظیم رہنما کی توہین کی ہے۔ 
ان کا غیرذمہ دارانہ بیان کوریا کی قومی اقدار کی توہین کے مترادف ہے۔

بیان کے مطابق غاصب صیہونی امریکہ کی حمایت کے زیر سایہ مشرق وسطیٰ کی تنہا ایٹمی قوت ہے جو اس خطے کی سب سے بڑی مشکل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل عربوں کی زمین پر قابض نیز انسانی حقوق کو پائمال کرتے ہوئے انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم کا مرتکب ہے جبکہ شمالی کوریا عدل و انصاف کا پیروکار ہے۔ 

شمالی کوریا کے دفتر وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل – فلسطین تصادم میں ہمارا نظریہ یہ ہے کہ فلسطینی قوم اپنے حق اور اپنے وطن کی  آزادی کیلئے بر سر پیکار ہیں۔

یاد رہے کہ صیہوںی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا سے جنگ کا براہ راست اثر اسرائیل پر پڑے گا۔

صیہونی وزیر جنگ نے شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون کو شامی صدر بشار اسد کا شریک بتاتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا، ایران، شام اور حزب اللہ کے رہنما متعصب، ظالم اور جنایتکار ہیں، اور ان کا ہدف دنیا میں فساد اور بدامنی پھیلانا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری