ظہور پرنور امام حسین علیہ السلام / شہر شہر گلی گلی جشن و چراغاں


ظہور پرنور امام حسین علیہ السلام / شہر شہر گلی گلی جشن و چراغاں

نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے.

اس موقع پر  کراچی کے  مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے.

اس با برکت دن پر مساجد و امام بارگاہوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

عاشقان امام حسین ؑ نے  کئی مقامات پر  محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہوا تھا جن  میں مختلف شعراء کرام و منقبت  خواں حضرات نے شہید کربلا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی فرمائی.

 اس پرمسرت موقع پر مومنین کے چہروں پر خوشی کا اظہار تھا اور وہ ایک دوسرے کو گلے لگا کر  مبارک باد دے رہے تھے جب کہ مومنین کی جانب سے  نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری