دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جا رہا ہے


دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جا رہا ہے

 اس موقع پر پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے اپنے اپنے پیغام میں مزدوروں کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہم قراردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جا رہا ہے اور کئی ملکوں کی طرح پاکستان بھر میں بھی چھٹی ہے۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیبر ونگز اورمحنت کشوں کی تنظیمیں اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکال رہی ہیں۔

وزیر اعظم نوازشریف نےکہا کہ یکم مئی کو مزدوروں کوان کی طویل اور کٹھن جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیےمنایا جاتاہے۔

مزدور ہمارے سماجی شراکت دار ہیں، حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔

صدرممنون حسین نے کہاکہ آج محنت کش مرد و خواتین کے کردارکو خراج تحسین پیش کرنےکا دن ہے۔

پاکستانی مزدور طبقے کو قومی تعمیر میں اہم کردار پر خراج تحسین پیش کرتےہیں، صدرنےمحنت کش کو ملک کا ایک ناگزیر ستون بھی قراردیا۔

دوسری جانب گرجوانوالہ کے ٹریفک وارڈنز نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی ایک روز کی تنخواہ مزدوروں میں تقسیم کر کے مثال قائم کر دی۔

سرکاری اہلکاروں کی جا نب سے اس قیمتی تحفے کو وصول کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک انکے لیے کچھ نہیں کیا اور آج مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی پیغامات جاری کرنے کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا مگر اس کے باوجود حکومت سے تنخواہ لینے والے ان ٹریفک وارڈنز نے اپنی ایک روز کی تنخواہ ہمیں دیکر کم سے کم ایک روز کیلئے ہمارے چولہے بجھنے سے بچائے ہیں ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری