مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے قابو سے باہر جا رہی ہے


مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے قابو سے باہر جا رہی ہے

ممتازامریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے باہرنکل رہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق روزنامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ مہینے شروع ہونیوالی نئی احتجاجی تحریک، جس میں متعدد کشمیری شہید ہوئے، اب ایک نیارخ اختیار کررہی ہے اور طالبات بھی آزادی کے حصول کیلئے احتجاجی تحریک میں شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں طالبات اور خواتین کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے باہر نکل رہی ہے۔

یاد رہے کہ جہاں کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی جنگ کے لئے بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے وہیں اب کشمیری طالبات نے بھی مقبوضہ وادی میں غاصب فوج کے سامنے ڈٹ گئیں ہیں۔

گذشتہ دنوں مقبوضہ وادی کے سکول و کالج کی طالبات یونیفارم میں ملبوس بھارتی فوج کے سامنے آگئیں جن کو منتشر کرنے کیلئے قابض فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے جواب میں طالبات نے اینٹوں اور پتھروں سے مظالم کا جواب دیا۔فوج جھڑپوں کے دوران کئی طالبات زخمی ہوئی اور بھارت مردہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

طالبات کے زخمی ہونے کے بعد مقبوضہ وادی کی ہر یونیورسٹی سے بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور طالبات وردیوں میں ہی سڑکوں پر نکل آئیں۔

تاہم طالبات کے شدید احتجاج کے بعد مقبوضہ وادی میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تاکہ کشمیری نوجوان بھارتی مظالم اور جبر کو سوشل میڈیا کے استعمال سے پوری دنیا کے سامنے نہ لا سکیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری