حشد الشعبی نے امریکہ کو واضح الفاظ میں آگاہ کیا، اسرائیل سے جنگ کیلئے آمادہ ہیں


حشد الشعبی نے امریکہ کو واضح الفاظ میں آگاہ کیا، اسرائیل سے جنگ کیلئے آمادہ ہیں

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراقی عوام کے خلاف امریکہ کی کسی بھی نئی سازش کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش امریکہ کی دہشت گرد تنظیم ہے، امریکہ اور اسرائیل میں حشد الشعبی سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تلعفر میں لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعروں کے ساتھ برسر پیکار حشد الشعبی کے دلیروں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف میدان جنگ میں اترنے کو تیار ہیں اور انہیں کوئی خوف نہیں ہے۔

شام پر امریکی میزائل حملوں کے تناظر میں امریکی جنگی جنون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حشد الشعی کے ایک جوان نے کہا کہ ہم امریکہ اور غاصب صیہونی سے جنگ کے لئے آمادہ ہیں، ہم تلعفر میں برسر پیکار ہیں اور غاصب صیہونی اور امریکہ سے جنگ کیلئے آمادہ ہیں۔

امریکہ شام میں عوام کی مدد کا دعویٰ کرتا ہے اگر وہ سچے ہیں تو داعش کو کیوں بنایا، کیوں انکی مدد کی جارہی ہے؟

شام کے عوام خود اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وہ بشار اسد کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں، شام اور عراق کے عوام اپنی مرضی سے یہ فیصلہ لیں گے۔

امریکہ اپنے مفاد اور ناپاک مقاصد کے لئے شام اور عراق میں آیا ہے یہ بات محال ہے کہ امریکہ ان ممالک کے لوگوں سے ہمدردی کرے یا ان کی مدد کیلئے آئے۔

ایک دوسرے جنگجو نے کہا کہ ہم تلعفر کے فوجی ائیربیس پر ہیں ہم سے 550 مٹر کی دوری پر امریکہ کی پروردہ دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گرد موجود ہیں۔ ہم اپنے مرجع کے حکم کے منتظر ہیں وہ حکم دیں تو ہم حملہ کریں، امریکہ نے شام میں اپنے ٹھکانوں کی حفاظت کیلئے حملہ کیا، اب عراق میں فوجی ٹھکانہ مستحکم کرنے کی فراق میں لگا ہے تاکہ ایران کے خلاف محاذ آرائی کر سکے، لیکن ایسا ممکن نہیں ہے ہم مسلمان ہیں، شیعہ ہیں اور ایران سے دل و روح کا رشتہ ہے۔ ہم کہنا چاہتے ہیں کہ امریکہ و اسرائیل حشد الشعبی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں کر سکتے۔

امریکہ نے عراق میں داعش کی تشکیل دی، لیکن ہم نے داعش کو بغداد سے لیکر موصل تک تقریبا سب جگہ سے مار بھگایا۔ ہم کہنا چاہتے ہیں کہ تم شام، عراق یا ایران کو، انشاءاللہ  کوئی گزند نہیں پہنچا سکتے کیونکہ ہم سب ایک ہیں۔

انشاءاللہ ہم عاشقان اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، آل سعود کے پالتو داعشی چوہوں پر فتح حاصل کر لیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری