واہ: رینجرز کارروائی میں 2 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے + تصاویر


واہ: رینجرز کارروائی میں 2 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے + تصاویر

واہ کے علاقے ملہی روڈ پر کومبنگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بارود مواد بھی برآمد ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واہ کے علاقے ملہی روڈ پر سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بارود مواد بھی برآمد ہوا۔

ایس ایچ او صدر واہ کے مطابق راولپنڈی کے قریب صدر واہ میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت صفت اللہ اور محمد عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن کرنل ہارون کی زیر نگرانی ایک خفیہ اطلاع پر پنڈ ملہی روڈ پر کیا گیا۔

آپریشن میں واہ صدر پولیس نے بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ایک عمارت میں موجود چھاپے پر دہشت گردوں نے جوابی کارروائی کی تاہم وہ رینجرز کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری