ٹرمپ کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار


ٹرمپ کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کیساتھ شدید تناؤ کے باوجود کیم جون اون سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کیم جون اون سے ملاقات کے بارے میں بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "اگر ان کیساتھ ملاقات مناسب ہو تو یہ کام انجام دونگا اور اس پر مجھے فخر بھی ہوگا۔"

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے سربراہ سے مناسب شرائط پر ملاقات کرے گا۔

ٹرمپ نے اس کے علاوہ امریکہ میں گیس پر مالیات بڑھانے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا تاکہ انفراسٹرکچر کی پیشرفت کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔

ترجمان وائٹ ہاؤس شان اسپائسر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ایک شرط اس ملک کی جانب سے تحریک آمیز اقدامات میں قطعی طور پر کمی لانا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کیم جون اون کے درمیان ملاقات کیلئے شرائط کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری