نیتن یاہو کے ترجمان کا حماس کے نئے سیاسی منشور پر شدید ردعمل کا اظہار

نیتن یاہو کے ترجمان کا حماس کے نئے سیاسی منشور پر شدید ردعمل کا اظہار

صیہونی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس نئے سیاسی منشور کی رونمائی کرکے دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غاصب اسرائیل نے حماس کے نئے سیاسی منشور کو مسترد کرتے ہوئے اسے دنیا کو فریب دینے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے نئے سیاسی منشور میں اسرائیل کیخلاف پالیسیوں میں نرمی لائی گئی ہے۔

ترجمان اسرائیلی وزیراعظم ڈیوڈ کیز نے کہا ہے کہ حماس تنظیم دنیا کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس ہزاروں میزائل ہیں اور اسرائیلی عوام کو آئے روز ہدف کا نشانہ بناتی ہے اور یہی حماس کی حقیقت ہے۔

رائٹرز نے عربی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حماس نے مصر سے اپنے بہتر تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے کہ یہ تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت نہیں کرتی۔

رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے جاری ہونے والے نئے سیاسی منشور سے اسرائیل کی نابودی کے مطالبے کو بھی حذف کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری