شہید مطہری کی فکر سے آگاہی، نوجوان مسائل سے چھٹکارے کا سبب/ تصویری رپورٹ

شہید مطہری کی فکر سے آگاہی، نوجوان مسائل سے چھٹکارے کا سبب/ تصویری رپورٹ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید استاد مرتضیٰ مطہری کی شھادت کی مناسبت سے "یومِ معلم" کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یوم معلم کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب میں ڈاکٹر اظہار حسین ڈائریکٹر ایگزیکٹو آئی بی اے، ڈاکٹر انجم زہرا پروفیسر مائیکرو بائیولوجی جامعہ کراچی، ڈاکٹر میر شبر علی ڈین آف سول جامعہ این ای ڈی اور ڈاکٹر باقر نقوی چئیرمین فارمیسی ڈپارٹمنٹ ہمدرد یونیورسٹی سمیت مختلف کالج و یونیورسٹیز کے معلمین و طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جب کہ علامہ غلام عباس رئیسی نے خصوصی خطاب کیا۔

مقریرین کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اساتذہ اور طلباء کے درمیان بہت پاکیزہ رشتہ تھا جو کہ اب کہیں نظر نہیں  آتا جس کی وجہ سے تعلیمی معیار میں بھی تنزلی آئی ہے پہلے اساتذہ پوری دل جمعی کے ساتھ بنا کسی لالچ کے طلباء کو تعلیم دیتےتھے لیکن اب اساتذہ میں لالچ آگئ ہے جس کی وجہ سے اس مقدس پیشے کا معیار گرا ہے اسی طرح پہلے کے طالبعلموں کا مقصد علم حاصل کرنا اور کردار سازی تھی لیکن اب طلباء کا مقصد فقط انفارمیشن حاصل کرنا اور ڈگری کا حصول ہے۔

ان سب چیزوں سے نمٹنے اور مستقبل میں بہتری کے لئے سب سے پہلے اساتذہ کی اکیڈمی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے اساتذہ کی تشکیل ہو کہ جو اپنے پیشہ کا حق ادا کرسکیں اور اس مقدس پیشے کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داری کو اپنی مجبوری کے بجائے اپنی عبادت بنائیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ اپنی اہمیت اور ذمہ دار ی کو محسوس کریں اور اپنے مقام کو پہچانیں کہ نوجوان نسل کی کوتاہیاں اپنی جگہ، والدین کا تغافل، نصاب تعلیم اور تعلیمی اداروں کی خامیاں بھی اپنی جگہ، مگر کار پیغمبری سے وابستہ ہونے کی وجہ سے اور قوم و ملت کے ایک ذمہ دار منصب پر فائز ہونے کی بناء پر اساتذہ اس بحران کا جائزہ لیں اور خود اپنی کمیوں اور کوتاہیوں کا تعین کریں۔

اگر اساتذہ سینکڑوں مسائل اور اسباب و علل کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف اپنی کوتاہیوں کا تھوڑا سابھی ادارک کرلیں تب یقینا یہ احساس قوم و ملت کی ترقی کی جانب پہلا قدم ہوگا۔

آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے اپنے خطاب میں شہید مطہری کی شخصیت اور افکار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ دور حاضر کے نوجوانان کو درپیش مسائل کا حل فکر مطہری میں پنہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید مطہری وہ شخصیت ہیں کہ جنہیں امام خمینی(رہ) نے اپنا فرزند قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید مطہری کی فکر سے آگاہی کے بعد دور حاضر کے نوجوان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری