تیزی سے بگڑتے ہوئے اسرائیل اور جرمنی کے سیاسی روابط


تیزی سے بگڑتے ہوئے اسرائیل اور جرمنی کے سیاسی روابط

اسرائیلی پالیسیوں سے ناراض جرمنی اور غاصب صیہونیوں کے بگڑتے ہوئے روابط ایک بحرانی شکل اختیار کر گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے  کے مطابق اسرائیلی سیاست سے نالاں جرمنی کی ناراضگی میں  گزرتے وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت کشیدہ ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں سیاسی مشکلات کے سامنے آنے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

اسرائیلی روزنامہ ھارآرتض نے ایک سیاسی رہنما کے حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے صہیونی سیاست کے سبب اسرائیل اور جرمنی کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

اس روزنامہ کے سیاسی امور پر نظر رکھنے والے صحافی باراک راوید نے وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی نے یونیسکو میں اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو تو ویٹو کیا ہی نہیں البتہ عربی ممالک سے قربتیں بڑھانے کی بہت کوششیں کی ہیں۔

گذشتہ ہفتہ کو صیہونی وزارت خارجہ کے معاون نے تل ابیب میں جرمنی کے سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے یونیسکو میں جرمنی کے اسرائیل مخالف موقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے سخت لہجے میں بات کی۔

صیہونی وزیراعظم نتانیاہو نے گذشتہ ہفتہ کو صیہونی مخالف اسرائیلی تنظیموں سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات کے سبب ان کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کو رد کر دیا تھا۔

سگمر گیبریل نے نتانیاہو سے ملاقات رد ہونے کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کیلئے اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے۔

جرمن روزنامہ اشپیگل نے نتانیاہو کے اقدام کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی حالانکہ بعد میں صیہونی وزیراعظم نے گیبریل سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن جرمن وزیر داخلہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

کہا جا رہا ہے کہ نتانیاہو گیبریل سے بات کرکے انہیں بتانا چاہتے تھے کہ انہوں نے گیبریل کی دو یہودی تنظیموں سے ملاقات کی مخالفت کیوں کی تھی؟

اسرائیل اور جرمنی کے بگڑتے ہوئے تعلقات کے دوران یہ تمام واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

چند روز قبل ہی ذرائع ابلاغ نے جرمنی کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے خبر دی تھی کہ جرمنی اور غاصب صیہونی حکومت کے تعلقات اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔

جرمن عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے صدارتی دور شروع ہوتے ہی نتانیاہو کا بدلتا انداز، نیز فلسطینی زمین پر اسرائیل کے ذریعے غیر قانونی کالونیاں بنانے کی مہم جرمنی سے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا سبب بنے ہیں۔

جرمنی کی انجلا مرکل نے اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات پر اعتراض کرتے ہوئے صیہونیوں کے ساتھ آئندہ ماہ ہونے والی سالانہ اجلاس کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری