پاک بھارت سرحدی تناؤ میں اضافہ، ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ


پاک بھارت سرحدی تناؤ میں اضافہ، ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حکام کوآگاہ کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور بھارت کی جانب سے بھی یہی توقع کی جاتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  پاکستان اوربھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کوبے بنیاد قراردے کرمسترد کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حکام کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور بھارت کی جانب سے بھی یہی توقع کی جاتی ہے۔

بھارتی حکام کو بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ پاکستان کنٹرول لائن پر پُرامن ماحول کے لیے پُر عزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم او سطح پر رابطہ بھی آج متوقع ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دانشمندی کے اظہار کی اُمید ہے۔ انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ایسا اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے امن کی فضا خراب ہو۔ بھارتی حکام کو بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری