امیر قطر کی ترک صدر سے اظہار محبت؛ اپنے گھوڑے کا نام "اردوغان" رکھ دیا + تصویر


امیر قطر کی ترک صدر سے اظہار محبت؛ اپنے گھوڑے کا نام "اردوغان" رکھ دیا + تصویر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے نئے گھوڑے کا نام "اردوغان" رکھ دیا جو اپنے تین سال مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی گھڑسواری مقابلوں میں حصہ لے سکے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم نے اپنے نئے گھوڑے - جسے انہوں نے سال 2015ء میں 4 ملین ترک لیرہ کے عوض خریدا تھا - کا نام اردوغان رکھ دیا ہے۔

روسیاالیوم نے ترک روزنامہ الزمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ شیخ تمیم "الشقب" نامی بین الاقوامی گھڑسواری مرکز کے مالک ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اردوغان ایک نہایت ہی اچھے قسم کا گھوڑا ہے جو ابھی تک کسی مقابلے میں نہیں ہارا ہے تاہم تین سال مکمل ہونے اور ماہرین کی جانب سے فٹ قرار دینے کے بعد، اردوغان برطانیہ میں ہونے والے بین الاقوامی گھڑسواری مقابلوں میں شرکت کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری