یمن کے صوبہ الجوف کے قبائل نے جاری کیا ہائی الرٹ! یمنی فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

یمن کے صوبہ الجوف کے قبائل نے جاری کیا ہائی الرٹ! یمنی فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

یمن کے صوبہ الجوف کے قبیلوں نے ایک عمومی جلسے میں مکمل آمادہ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی متجاوزین سے مقابلہ کرنے کیلئے یمنی فوج اور رضاکار کمیٹیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یمن کے صوبہ الجوف میں الزاھر، المطمعہ اور المتون قبائل نے ایک اجلاس میں مکمل آمادہ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی تجاوز کے خلاف دلیری اور جانبازی کے ساتھ فوج اور رضاکار تنظیموں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان قبیلوں نے پیر کے روز رضاکار جنگجوؤں کی ایک ٹیم کو سرحد کی جانب روانہ کیا نیز الجوف کے مختلف علاقوں میں سعودی تجاوز کے خلاف برسر پیکار فوجیوں کے لئے غذائی امداد بھی روانہ کی۔

اس میٹنگ کے بعد ان قبائل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یمنی فوج اور رضاکار دستوں کی مکمل حمایت اور علاقے سے سعودی دہشت گردوں کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا  نیز یمن کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی بندرگاہ الحدیدہ کو بند کئے جانے کی سعودی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن کے تمام قبائل سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی تجاوز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے کچھ حواری ممالک کے ساتھ مل کر دو سال سے یمن پر یلغار کیا ہے تاکہ وہاں اپنے کٹھ پتلی عبد ربہ منصور ھادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لا سکے۔

یمن پر سعودی حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد شہید جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری