ڈی میسٹورا شام سے متعلق آستانہ نشست میں شرکت کریں گے


ڈی میسٹورا شام سے متعلق آستانہ نشست میں شرکت کریں گے

شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ شام مسئلے کے حل کیلئے آستانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا کے دفتر نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ شام بحران سے متعلق آستانہ میں ہونے والی نشست میں شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی میسٹورا شام میں قیام امن اور اعتماد کی بحالی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے آستانہ اجلاس میں ناظر کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔

ڈی میسٹورا شام میں امن کے قیام کے لئے سرگرم تمام فریقین سے بات کریں گے۔  

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آستانہ میں منعقد ہونے والی نشستوں میں شرکت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک ٹیم ڈی میسٹورا کے ہمراہ ہوگی اور اس اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں ان کے ہمراہ رہے گی۔

اسٹیفن ڈی میسٹورا نے کہا ہے کہ وہ اس نشست میں شرکت کرنے کیلئے منگل کے روز آستانہ پہنچ جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری