پاک ایران بارڈر جیسے واقعات اعلیٰ سطح پر نہیں اٹھائے جاتے + ویڈیو


پاک ایران بارڈر جیسے واقعات اعلیٰ سطح پر نہیں اٹھائے جاتے + ویڈیو

سینیٹر راجہ ظفر الحق کا ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ پاکستان دورے کے بارے میں کہنا تھا کہ اکثر ممالک کے بارڈر پر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسے واقعات اعلیٰ سطح پر نہیں اٹھائے جاتے، معاملات ورکنگ لیول پر ہی طے ہو جاتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے 0ن9 لیگ کے رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق کا - ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا حالیہ دورہ پاکستان کس حوالے سے تھا، کیا جیش العدل کے حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجیوں سے متعلق تھا، جیسے سوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ اکثر ممالک کے بارڈر پر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسے واقعات اعلیٰ سطح پر نہیں اٹھائے جاتے، معاملات ورکنگ لیول پر ہی طے ہو جاتے ہیں۔ جس طرح ایران ہمارا ہمسایہ ہے، اسی طرح افغانستان بھی ہمارا ہمسایہ ہے، اسی طرح چین بھی ہے، ہم سب ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

سرد خانے کی نظر کی جانے والی اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات قومی اسمبلی اور سینینٹ میں ہر سال پیش ہوتی ہیں۔ دونوں ایوانوں کے ایجنڈے کا حصہ ہوتی ہیں، جہاں ان سفارشات پر بحث بھی لازمی ہوتی ہے۔ مختلف  فقہ کے مابین مشترکات پر اتفاق بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچوں فقہ، احناف کے چار اور ایک فقہ جعفریہ، کے مابین مشترکات بہت زیادہ ہیں، اور اختلافات بہت تھوڑے ہیں، قوانین اسلامی کے مصادر قرآن اور حدیث ہیں، اگر ان پر توجہ رکھی جائے تو اختلاف نہیں ہو سکتا۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری