اگر آل سعود نے جارحیت کی تو مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورا ملک تباہ کر دیں گے


اگر آل سعود نے جارحیت کی تو مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورا ملک تباہ کر دیں گے

ایران نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے ایران کیخلاف کوئی بیوقوفی کی تو ہماری فوج مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ پورا ملک کو نیست ونابود کر دے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم آل سعود کو کسی بھی قسم کی بیوقوفی کرنے سے خبردار کر رہے ہیں لیکن اگر ایسا کیا گیا تو ہم مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ پورا ملک نیست و نابود کر دیں گے۔"

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ریاض اور تہران میں کوئی بھی جنگ ایرانی سرزمین پر لڑی جائے گی۔

سعودی ولی عہد نے یمن کے خلاف سعودی جنگ جس میں کم و بیش 12ہزار یمنی شہری جاں بحق اور سینکڑوں بےگھر ہو چکے، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم سعودی عرب کے بجائے ایران میں جنگ لڑنے کیلئے کام کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم ایرانی حکومت کا اصل ہدف ہیں مگر ہم اس وقت کا انتظار نہیں کریں گے کہ جنگ سعودی عرب میں چھڑ جائے، ہم اسے ایران کی سرزمین تک ہی رکھنے کیلئے کام کریں گے۔

علاوہ ازیں سعودی ولی عہد کے چند روز قبل کے بیان کہ وہ امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کریں گے، کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ اور ایران کیخلاف محاذ آرائی اور تباہ کن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری