اخوان المسلمون پر کریک ڈاون / سربراہ سمیت 3 رہنماوں کو عمر قید، اہم رہنما سمیت8 افراد قتل


اخوان المسلمون پر کریک ڈاون / سربراہ سمیت 3 رہنماوں کو عمر قید، اہم رہنما سمیت8 افراد قتل

مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے سرابرہ محمد بدیع سمیت 3 رہنماﺅں کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ مرکزی رہنماء ہلمی سعد مصری سمیت8 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو سابق مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پرتشدد مظاہروں کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے ترجمان محمد غوزلان اور اخوان المسلمون کی مجلس شوریٰ کے ممبر ہاشم ابوبکر کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

امریکی نژاد مصری شہری محمد سلطان ، اس کے والد صالح سلطان اور اخوان المسلمون کے ایک اور ترجمان محمد عارف کو 5سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے اخوان المسلمون کی رہنماﺅں کے علاوہ صحافیوں کو بھی سزائیں سنائی ہیں.

ذرائع کے مطابق سزا یافتہ افراد میں راصد نیوز نیٹ ورک سے وابستہ دو صحافی عبد اللہ ، سمیع مصطفی اور ایک اسلامک پروگرام کے میزبان مسعود الاباربری کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

دوسری جانب مصری سیکورٹی فورسز نے جیلوں میں قید اخوان المسلمون کے 8ارکان کو مبینہ مقابلے کے دوران قتل کردیا ہے۔

ان افراد کو جیل سے نکال کر ملک کے جنوبی حصے میں جعلی مقابلے میں قتل کیا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اخوان المسلمون کے مرکزی رہنماءہلمی سعد مصری بھی شامل ہیں۔

اس زمرے میں مصری وزارت داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمون کے ارکان سیکورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ملک کے جنوب میں ان کے خلاف آپریشن کے دوران انہیں ہلاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ اخوان المسلمون کے سربراہ محمد البدیع مورسی حکومت کے خاتمے پر احتجاج کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔

ان پر جنرل سیسی کی جانب 35کیسز میں مجرم گردانا گیا تھا، جن میں سے3کیسز میں انہیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری