جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ جاری / مون جے اِن کی کامیابی کے روشن امکانات


جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ جاری / مون جے اِن کی کامیابی کے روشن امکانات

جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب کیلئے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جہاں اعتدال پسند رہنما مون جے اِن کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق آج جنوبی کوریا کے عوام نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اور ان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔

یاد رہے کہ کرپشن اسکینڈل میں سابق صدر پارک گن کو مارچ میں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور اب انہیں قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق اعتدال پسند رہ نما  مون جے اِن مقبولیت میں آگے ہیں اور اگر کوئی بڑا اپ سیٹ نہ ہو تو اعتدال پسند رہنما مون جے ان جنوبی کوریا کے اگلے صدر منتخب ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری