وزیراعظم نے امریکہ، عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی


وزیراعظم نے امریکہ، عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم نواز شریف نے خادم الحرمین شریفین کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سعودی عرب کے وزیراطلاعات و ثقافت عواد بن صالح نے ملاقات کی اور شاہ سلمان کی طرف سے سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا جس کو نواز شریف نے قبول کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 20 مئی کو سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزیر نے ملاقات میں کہا کہ ریاض میں امریکہ،عرب اور اسلامک سمٹ کا انعقاد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامک کانفرنس میں عرب ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکہ ،عرب سمٹ کے دوران وزیراعظم کی پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوگی کیونکہ دونوں شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری