ایران پاکستان میں کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا: ایرانی سفیر / شرپسند پھر مایوس


ایران پاکستان میں کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا: ایرانی سفیر / شرپسند پھر مایوس

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے شرپسندوں کے ارادوں کو خاک میں ملاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے اندر کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی آرمی چیف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک ایران سرحد پر دہشتگردی کے واقعے کے بعد چند شرپسند عناصر نے اس معاملے کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے بیچ کشیدگی پیدا کرنے کی پوری کوشش کی۔

تاہم ایک طرف جہاں افسوسناک واقعے کے چند ہی روز بعد ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی حکومتی وفد کے ساتھ پاکستان کے خیرسگالی دورے نے شرپسندوں کی امیدوں پر پانی پھیرا وہیں اب ایرانی سفیر کے اس بیان نے کہ ایران پاکستان میں کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، نے ان لوگوں کے ارادے خاک میں ملا دئے جنہوں نے ہمارے 10 بھائیوں کی شہادت کے المناک واقعے کو بنیاد بنا کر 2 برادر ممالک میں تناو پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔
 
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ پاک ایران قیادت باہمی رابطے میں ہے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے کریں گے۔

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے حکام رابطے میں ہیں۔ 

کوئی بھی فیصلہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر کریں گے اور یقین کریں دونوں ممالک کے درمیان ہر چیز پر بات چل رہی ہے۔ 

دونوں برادر اسلامی ممالک آپس کے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے سے ہی حل کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے خلاف دونوں حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری