جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں رہنما مون جم ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی


جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں رہنما مون جم ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مون نے 41.4 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے قریب ترین قدامت پسند ہونگ جون پیو تھے، جن کے حق میں فقط 23.3 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حسب توقع جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے رہنماء مون جم ان نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مون جم ان نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا ہے۔

سئیول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے سابق وکیل  64 سالہ مون نے اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب عوام کے صدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ لوگوں کی اکثریت ملک کی ترقی چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق خاتون صدر پاک گن ہے کی برطرفی کے بعد جنوبی کوریا میں یہ صدارتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سیاسی پنڈتوں نے پہلے ہی مون جم ان کی کامیابی کی پیشن گوئی کر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری