بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ سمیت 122 عمارات غیرقانونی قرار


بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ سمیت 122 عمارات غیرقانونی قرار

بنی گالہ میں تجاوزات کا مقدمہ عمران خان کے گلے پڑ گیا، سی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں پی ٹی آئی کپتان کی رہائشگاہ کو غیرقانونی قرار دیدیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عمران خان کے بنی گالہ میں تجاوزات کے مقدمے کے سی ڈی اے نے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ سمیت 122 عمارات غیرقانونی ہیں۔

اسلام آباد کے زون 3 اور 4 میں یہ تعمیرات زوننگ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں اس لئے ان کو گرانے کی ضرورت ہے۔

غیرقانونی قرار دی گئی عمارتوں کی فہرست میں عمران خان کی رہائشگاہ 92 ویں نمبر پر ہے۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ میں درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بنی گالہ میں تجاوزات کی نشاندہی عمران خان نے سپریم کورٹ کو خط میں کی تھی جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے جواب طلب کیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبنی گالہ میں زمین کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے کااعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ میں بنی گالہ ہاؤس پلان تعمیر سے پہلے مورا نور یونین کونسل نے منظور کیا اس کے ثبوت پیش کروں گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری