واشنگٹن: ایٹمی معاہدے کا جائزہ لینے تک اس پر پابند رہیں گے


واشنگٹن: ایٹمی معاہدے کا جائزہ لینے تک اس پر پابند رہیں گے

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایٹمی معاہدے کا جائزہ لینے تک اس پر پابند رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار رابرٹ ووڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایٹمی معاہدے کا جائزہ لینے تک اس پر پابند رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، ایران کی موجودہ پالیسی بالخصوص مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں خطرناک سیاست کا جائزہ لے رہا ہے۔

رابرٹ ووڈ نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن، تہران کی ہر پالیسی کی صحیح طریقے سے نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے وعدوں کو بھی پورا کرے گا۔

امریکی عہدیدار نے واضح کیا کہ ایران ماضی میں پورے خطے کیلئے مشکلات پیدا کرنے والا ملک تھا لہٰذا ایٹمی معاہدے کے بعد اس ملک کی زیادہ سے زیادی نگرانی کرنی پڑتی ہے۔

رابرٹ ووڈ کا ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران کو مزید میزائل تجربوں کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اس ملک پر مزید پابندیاں لگادی جائیں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری