پاکستان کرکٹ کے 2 درخشاں ستارے آخری بار چمکنے کو تیار + کچھ یادگار تصاویر


پاکستان کرکٹ کے 2 درخشاں ستارے آخری بار چمکنے کو تیار + کچھ یادگار تصاویر

اب سے چند گھنٹوں بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو عظیم کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان آج سے اپنے کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کرکٹ کے بیک وقت 2 سنہرے باب بند ہونے جا رہے ہیں۔

دنیائے کرکٹ کے دوعظیم کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان  آج کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے جسے یادگار بنانے کے لئے دونوں کھلاڑی پرامید ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف اس میچ کے ساتھ مصباح الحق اور یونس خان کا شاندارکیریئر بھی اختتام کو پہنچ جائے گا۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کی ناکامی کو بھولنا ہوگا۔

کپتان مصباح الحق کیریئر کے 75 ویں اور آخری ٹیسٹ میں میدان میں اتریں گے۔

وہ اب تک 5 ہزار 161 رنز بنا چکے ہیں،42 سالہ مصباح نے ٹیسٹ کیریئر میں 38 نصف اور 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ پچیس ٹیسٹ میچز جیتے، دوہزار دس میں قیادت ملنے کے بعد مصباح نے ٹیسٹ ٹیم کو نمبر ون بنایا، دو ہزار سولہ میں آئی سی سی نے مصباح الحق کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی مصباح کو پاکستان کا سب سے کامیاب کپتان قرار دیا۔

دوسری جانب رنز کی مشین مرد بحران یونس خان 117 ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ یونس خان کے کیئرئر کا 118واں اور آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز یونس خان نے پاکستان ٹیم کی طرف سے اب تک 117ٹیسٹ میچز کھیل کر اس کی 211اننگز میں 10046رنز بنائے ہیں جس میں 34ٹیسٹ سینچریاں اور 33نصف سینچری شامل ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ان کے کیئرئر کا 118وا ں اور آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیئرئرکا آغاز سری لنکا کے خلاف یکم مارچ 2000کو راولپنڈی میں کیا لیکن ان کی ریٹائرمنٹ ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ہوگی۔

اگرچہ آج سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ ان دونوں کھلاڑیوں کے کیرئیر کا آخری میچ ہے تاہم یہ دونوں اپنے مداحوں کے دلوں پر ہمیشہ راج کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری