ایران کا پاکستان سے کلبوشن تک رسائی کا مطالبہ


ایران کا پاکستان سے کلبوشن تک رسائی کا مطالبہ

پاکستانی روزنامہ نے کوئٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایرانی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کی ایجنسیوں کو پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی دی جائے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کی ایجنسیوں کو پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی دی جائے۔

خیال رہے کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے حساس اداروں نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران اس نے ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پاکستانی روزنامہ ایکسپریس نیوز نے لکھا ہے کہ کوئٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل محمد رفیع نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے بھارتی جاسوس تک رسائی کےلیے پاکستان کو باضابطہ طور پر درخواست دی جاچکی ہے جس میں کلبھوشن یادیو سے متعلق دستاویزات مانگی گئی تھیں اور ملاقات کے لیے درخواست کی گئی تھی تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں قونصل جنرل نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے حالیہ دورہ پاکستان میں کلبھوشن تک رسائی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری