پاکستان اور ترکی کے درمیان 3 دفاعی معاہدے طے پا گئے


پاکستان اور ترکی کے درمیان 3 دفاعی معاہدے طے پا گئے

پاکستان ترکی کو مشاق تربیتی طیارے فروخت کرے گا جبکہ ترکی سے بحری جنگی جہاز خریدے گا، دونوں ممالک نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ترکی نے دفاع کے شعبے میں موجودہ تعاون کو سٹریٹجک شراکت دراری میں تبدیل کرنے کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ان معاہدوں پر دستخط استنبول میں دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین اور ترکی کے وزیر دفاع فکری راسک کی موجودگی میں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے ڈیفنس انڈر سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ سے 52 سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان ترکی سے44 چھوٹے جنگی بحری جہاز خریدے گا۔  

تیسرے معاہدے میں ہوا بازی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے پر دستخط30 جون کو کریں گے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری