افغانستان: چمن بارڈر کے قریب بم دھماکہ / رکن اسمبلی سمیت چارافراد جاں بحق


افغانستان: چمن بارڈر کے قریب بم دھماکہ / رکن اسمبلی سمیت چارافراد جاں بحق

افغانستان میں چمن سے متصل سرحدی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں رکن اسمبلی سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے افغان حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بم دھماکا باب دوستی سے متصل سرحدی علاقے ویش منڈی میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قندھارکے رکن اسمبلی اورقبائلی رہنما فیض اللہ خان اچکزئی گھر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں رکن اسمبلی فیض اللہ خان اچکزئی سمیت چار افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک بتائی ہے۔

واضح رہے کہ دھماکا خیزموادسڑک کے کنارے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی دہشتگرد تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری